9 مئی کے واقعات میں کس ملک کی ایجنسی ملوث نکلی؟ وزیر داخلہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ہمسایہ ملک کی ایجنسی بھی ملوث تھی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک کے علاوہ ایک اور طاقتور ملک کی ایجنسیاں بھی اس سارے واقعے میں ملوث تھیں ، یہ وہی ملک ہے جو ماضی میں کچھ دیگر ممالک میں بھی انتشار پھیلا چکا ہے لیکن بین الاقوامی تعلقات کی وجہ سے میں اس ملک کا نام نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہا کہ ’’ عمران خان اور ہمارے میں سے ایک کا وجود بچے گا ‘‘ والی بات عمران خان کی تیاری اور لب و لہجے کو دیکھتے ہوئے کہی تھی،

میں بیت پہلے ہی سمجھ گیا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ اور انتشار پھیلانے والا شخص ہے ، اس شخص کی انا ہی اس کا وجود ختم کردے گی اور آج میری بات سچ ثابت ہو رہی ہے، عمران خان کا سیاسی وجود ختم ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close