ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی، پیپلزپارٹی نے پنجاب میں قدم مضبوط کر لیے، بڑی سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں

لاہور(پی این آئی) وسطی و جنوبی پنجاب سے مختلف سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی، 14 سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی پی 101 فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النساء، پی پی 73 سے زاہد غوری اور سہیل الیاس، جبکہ سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن ، پیپلزپارٹی کسان ونگ کے صدر عنایت علی شاہ اور سیکریٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس پیپلزپارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی موجود تھے۔اس کے علاوہ وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اور طاہر خان کھچی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی، بہاولنگر سے اکرم خان کانجو ، لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں محمد علی پیرزادہ اور پی پی 129 سے محمد نوازش علی خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close