اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کردیا، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر عائد دو فیصد فائنل ٹیکس بھی ختم کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ’ڈائمنڈ کارڈ‘ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

یہ کارڈ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا، ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والوں کو اہم سرکاری شخصیات کو دیا جانے والا گریٹس پاسپورٹ بھی فراہم کیا جائے گا اور ایسے پاکستانیوں کو سفارت خانوں و قونصل خانوں تک ترجیح بنیاد پر رسائی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ائیر پورٹس پر ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والوں کو فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی جب کہ ریمیٹنسس کارڈ رکھنے والو کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا کیا جائے گا، اس کے علاوہ اس کارڈ کے حامل افراد کو ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس دیا جائے گا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 24-2023 کے لیے 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے تاریخی 1150 ارب روپے جب کہ ملکی دفاع کے لیے 1804 ارب روپے مختص اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، بجٹ میں ایک تا گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 تا گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، پنشن بھی ساڑھے ستارہ فیصد بڑھے گی اور مزدور کی کم از کم اجرت 32ہزار روپے ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close