لاہور (پی این آئی) چوہدری پرویز الٰہی جیل میں کس حالت میں ہیں؟۔۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے جیل میں علاج اور دیگر سہولیات فراہم نہ کرنے پر عدالت میں درخواست دائر کردی ۔ پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں ان کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ چودھری پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ ہیں ان کو جیل میں علاج کی بہتر سہولیات دی جائیں، سابق وزیر اعلیٰ ہونے کے باعث انہیں جیل میں بی کلاس کی سہولت بھی دی جائے۔ اینٹی کرپشن عدالت نے دلائل سننے کے بعد سپرنٹنڈنٹ سے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔پرویز الہٰی کی درخواست پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے سماعت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں