شاہ محمود قریشی کے استحکام پاکستان پارٹی کی قیام پر تبصرے پر عبدالعلیم خان کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنماء عبدالعلیم خان نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قریشی صاحب ! عزت ذلت تو میرے اللہ کے پاس ہے،اسی اللہ کو معلوم ہے کہ کون ’ڈیڈ آن آرائیول‘ ہے اور کس کا ’دی اینڈ‘ ہے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام پر دلچسپ تبصرہ سامنے آگیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کی مثال ایسے ہی ہے کہ کوئی حادثہ ہوا اور ایک مریض کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیا اور معائنے کے بعد اس نے کہا ڈیڈ آن ارائیول! یعنی اس مریض کی وفات تو راستے میں ہی ہو گئی تھی، تو میں بھی اس پر یہی کہوں گا کہ نئی پارٹی کی لانچ ڈیڈ آن ارائیول ہے۔بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، حکومت نے تو آئی ایم ایف پروگرام لانا تھا؟ حکومت کے 42 دن باقی رہ گئے ہیں، جو بھی حکومت آئے گی بجٹ پر نظر ثانی کرنا ہو گی کیوں کہ بجٹ میں ساڑھے 6 ارب روپے کا سرپلس دکھایا گیا وہ کہاں سے آئے گا؟ تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہو گا پیسہ کہاں ہے آپ کے پاس؟ کیا ترقیاتی بجٹ کا پیسہ پنجاب سے دیا جائے گا؟۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے ہٹ مین ہیں،غریب اور متوسط طبقے کو بجٹ میں کوئی رعایت نہیں دی گئی، عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close