بارشوں نے تباہی مچادی، ہلاکتیں، انتہائی افسوسناک خبر

بنوں (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، متعدد گھر منہدم ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکانوں کی چھتیں گرنے کے باعث اب تک 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، بنوں کے علاوہ کرک ، ہنگو، کوہاٹ، لکی مروت اور صوابی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہورہی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ، پنجاب میں لاہور ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، قصور ، میانوالی ، بھکر، خوشاب اور گردو نواح میں آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close