پشاور (پی این آئی)پشاور کے علاقے سیٹھی ٹائون میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی۔خاتون نے بتایا کہ پولیس اور حکام بیٹوں کے تشدد اور مار پیٹ سے نجات دلائیں اس حوالے سے اے ایس پی فقیرآباد سید طلال نے کہا کہ متاثرہ خاتون سے بچے پیسے مانگتے تھے اور گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے رہے ہیں۔سید طلال نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے بیٹوں کو بلا کر سخت وارننگ دی ہے، دوبارہ شکایت پر کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں