پرویز خٹک، جہانگیر ترین کی پارٹی کے سیکرٹری جنرل، پرویز خٹک نے حقیقت بتا دی

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما پرویز خٹک کے حوالے سے خبریں گرم تھیں کہ جہانگیر ترین سے ان کی ملاقات ہوئی ہے اور انہیں نئی قائم کی جانے والی استحکام پاکستان پارٹی میں سیکرٹری جنرل مقرر کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔ لیکن اس حوالے سے پرویز خٹک کا مؤقف سامنے آ گیا ہے جس انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ ہی کوئی آفر قبول کی۔۔۔۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کر دی۔۔۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔۔۔۔۔ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔۔۔۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں اور ان سے سیاسی مستقبل کے حوالے سے صلاح مشورے جاری ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close