پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن نے پینشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ مسترد کر دیا، پینشن میں 50 فیصد، میڈیکل الاونس دوگنا اضافہ کرنے کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں ساڑھے17 فیصداضافہ کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم , وزیر خزانہ اور چئیرمین سینٹ سے یہ مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے اور اسی طرح میڈیکل الاونس میں بھی دوگنا اضافہ کیا۔

وفاقی بجٹ کے سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس محمد اسلم عادل بٹ ، چیئرمین، آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں تمام مرکزی عہدیداران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔۔۔۔ اجلاس میں موجودہ مخلوط حکومت کی جانب سے ریٹاٸرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں کٸے جانے والے ساڑھے17 فیصد اضافہ کوتمام عہدیداروں کی جانب سے متفقہ طور مسترد کرتے ہوئے میاں محمد شہباز شریف وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اور محمد اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور چئیرمین سینٹ سے پرزور مطالبہ کیاگیا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ ریٹاٸرڈ ملازمین کو ملنے والے میڈیکل الاٶنس میں گزشتہ کٸی سال سے اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ ادویات کی قیمتوں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ جسکی وجہ سے ضصیف العمر پینشنرز بہتر علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔لہذا میڈیکل الاونس میں بھی دوگنا اضافہ کیا جائے۔ تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین پرسکون زندگی گزار سکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close