عید الاضحی کے موقع پر امید سے زیادہ چھٹیوں کا اعلان

کویت سٹی (پی این آئی) عیدالاضحی کے موقع پر کویت نے ملازمین کے لئے چھ دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کویت نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی کابینہ نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں بڑی عید منانے کے لئے 27 جون بروز منگل یومِ عرفات سے 2 جولائی بروز اتوار تک 6 دن کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔تمام ادارے اور وزارتیں تین جولائی بروز پیر سے دوبارہ کام شروع کریں گے، واضح رہے کہ مصر کے قومی ادارہ فلکیاتی تحقیق کے مطابق اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحی 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close