جہانگیر ترین کیساتھ سیاسی اتحاد پر ن لیگ میں رائے تقسیم ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ( ن) لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ سیاسی انجینئرنگ کی باتیں کرنے والے جھوٹ بول رہے ہیں ملک میں کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہورہی، 2018 میں جو ہوا وہ اب ہو رہا ہے تو انہیں کیوں اعتراض ہے، جو لوگ 2018 میں ایک جگہ اکٹھے ہوئے وہ اب کسی اور جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں تو کیا پریشانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ وہ خود ہی دیں گے، کوئی اور تاریخ نہیں دے سکتا، انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کر لی ہے، عام انتخابات سے 60ے90 روز قبل میاں صاحب واپس آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close