وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں بھی اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے بجٹ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں اضافہ کردیا ہے، ای او بی آئی پنشن 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں اضافہ کردیا گیا ہے، ای او بی آئی پنشن 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔اسی طرح سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن 10ہزار سے بڑھا کر 12ہزار کی جارہی ہے۔ اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف نے مزدور کی اجرت میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ، مزدور کی اجرت 2 ہزاراضافے کے ساتھ ماہانہ 35 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کیلئے 35 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ایڈہاک ریلیف اضافہ ہوگا، پنشن میں ساڑھے17 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ضروری اشیاء کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کے اہم نکات اور اہداف سے متعلق تجاویز کے تحت بجٹ میں وفاقی کابینہ نے 1150ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی ہے، ترقیاتی بجٹ رواں سال کے مقابلے میں30فیصد زیادہ ہے۔ 4فیصد اضافے کے بعد مجموعی طور پر2500ارب کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 14ہزار 460ارب روپے ہے،بجٹ میں ٹیکس محصولات کا حجم 9200ارب روپے ہے۔

بجٹ خسارہ 7573ارب روپے ہوگا، اگلے سال مالی خسارہ جی ڈی پی کا منفی 6.1فیصد ہوگا۔بی آئی ایس پی کیلئے 430ارب، سندھ کا مجوزہ ترقیاتی بجٹ 40 فیصد اضافے کے بعد617 ارب روپے، پنجاب خیبرپختونخواہ کا عبوری بجٹ 4ماہ کیلئے ہے، پنجاب426 ارب، خیبرپختونخواہ 268 ارب، بلوچستان 248ارب کی تجویز ہے۔آئندہ مالی سال میں صوبوں میں5ہزار276ارب روپے منتقل کئے جائیں گے۔ انفراسٹرکچر کیلئے 491.3ارب روپے،توانائی کے شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے، وزارت مواصلات کا ترقیاتی بجٹ 35 کروڑ تجویز، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔وزارت دفاع کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب 80 کروڑ روپے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3ارب 22 کروڑ کی تجویز۔اسی طرح آبی ذخائر اور شعبہ آب کیلئے 99.8 ارب روپے رکھنے کی تجویز، بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز، فزیکل پلاننگ اورتعمیرات کے شعبے کیلئے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری ،ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 5ارب 40کروڑ روپے ، صحت کے شعبے کیلئے 22.8 ارب، شعبہ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 81.9 ارب روپے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 4ارب 5کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔بجٹ میں خصوصی علاقہ جات آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 60.9 ارب روپے رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے اضلاع کیلئے 57 ار ب روپے رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

close