پی ٹی آئی کے اہم ترین سابق وفاقی کو رہائی ملتے ہی پھر گرفتار کر لیا گیا

مردان (پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہے۔علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی۔اس سے قبل مردان میں سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بے گناہ ہوں، 9 مئی کو مردان میں نہیں تھا۔

علی محمد خان نے کہا کہ کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد پولیس جانے کی اجازت نہیں دے رہی، عدالت سے رہائی ملنے کے بعد پولیس ایک اور مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ہوں۔واضح رہے کہ علی محمد خان کو گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج ایف آئی آر پر گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close