جہانگیر ترین نے فواد چوہدری کو اہم ترین ذمہ داری سونپ دی

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان میں شمولیت کے بعد فواد چودھری کو اہم ٹاسک مل گیا۔ فواد چودھری کی جانب سے متعدد پی ٹی آئی رہنماوں سے رابطہ کیا گیا ہے، فواد چودھری نے رابطہ جہانگیر ترین کے کہنے پر کیا۔ فواد چودھری نے 10ٹکٹ ہولڈرز کو استحکام پاکستان جماعت میں شمولیت کی دعوت دی۔

خیبر پختونخوا سے فواد چودھری دوستوں سے رابطے میں ہیں ، فواد دھری کے پاس عمران خان کے راز ہیں جنہیں بوقت ضرورت وہ استعمال کریں گے ، فواد چودھری کو استحکام پاکستان جماعت میں اہم عہدہ دیا جائے گا ، فواد چودھری ایک ماہ تک سامنے آئے بغیر استحکام پاکستان کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گے ۔خیال رہے کہ آج جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں فواد چوہدری کو پچھلی صفوں میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے، وہ اپنے ہاتھوں سے منہ بھی چھپا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے قیام کے اعلان کے موقع پر سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری مرکزی اسٹیج پر نہیں بیٹھے۔نیوز کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کےلیے مرکزی اسٹیج پر نشست مختص کی گئی تھی۔ فواد چوہدری ہال میں پچھلی نشست پر کچھ دیر سر جھکائے بھی بیٹھے رہے۔

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اس جماعت میں علیم خان اور عون چوہدری کے علاوہ تحریک انصاف کے سابقہ رہنما فواد چوہدری، عمران اسماعیل، عامر کیانی، فیاض الحسن چوہان، فردوس عاشق اعوان اور علی زیدی بھی شامل ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close