ڈاکٹر شہباز گل کو کس کے پارٹی چھوڑنے پر دُکھ ہوا؟ نام بتا دیا

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو کچرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف فواد چوہدری کے جانے کا دکھ ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا “جو گئے ہیں اس طرح کے لوگوں کے جانے کا پی ٹی آئی کو فائدہ ہی گا کیونکہ زیادہ تر سیاسی کچرا ہی تھا۔ ان میں ایک شخصیت جس کے جانے کا نقصان ہو گا وہ فواد چوہدری ہے۔ فواد کے پاس بہترین سیاسی دماغ ہے اور محنتی ہے۔ مجھے ذاتی دکھ اور نقصان بھی محسوس ہو رہا ہے کیونکہ وہ میرا دوست ہے۔ مجھے پتہ ہے ایسے حالات میں اگر میں کسی کو اپنا دوست کہوں گا تو آپ کو پسند نہیں آئے گا۔ آپ مجھ پر تنقید کریں گے لیکن یہ بھی منافقت ہو گی اگر میں اپنا تجزیہ آپ کے سامنے نہ رکھوں۔انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا “خان کا ووٹ بینک خان کا ہے اور عوام خان سے محبت کرتے ہیں اور خان کا اصل اثاثہ آپ کی محبت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close