اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پراعتراضات عائد کردیئے ۔ درخواست پر اعتراض عائد کیاگیاہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایاجاسکتا، درخواست میں عوامی مفاد کے اور بنیادی حقوق کے سوال بارے نہیں بتایاگیا۔
رجسٹرار آفس نے مزید اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ 184 تین کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں،درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے نہ رابطہ کیا اور نہ رابطہ نہ کرنے کی وجہ بتائی ،درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام بھی نہیں بتایاگیا،امتیاز نامی شہری نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں