اسلام آباد(پی این آئی)بجٹ 2023-24 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 30 فیصد جبکہ پنشن میں 20 فیصد اضافے سمیت میڈیکل، کنوئنس الاؤنسز میں اضافے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیشن نے حکومت کو سرکاری ملازمین کو ملنے والے میڈیکل اور کنوینس الاو¿نسز میں سو فیصد اضافہ کرکے تنخواہوں میں ایڈہاک الاو¿نس کی مد میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کردی ہے۔
وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق 3 تجاویز تیار کی گئی ہیں جو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور اسی اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے ساتھ ساتھ الاونسز میں اضافے بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش کے تناظر میں پہلی تجویز میں ملازمین کو ملنے والے میڈیکل اور کنوینس الاو¿نسز میں 100 فیصد اضافہ کرکے تنخواہوں میں ایڈہاک الاونس کی مد میں 10 س فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے اور اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کو ملنے والے میڈیکل الاو¿نسز میں بھی 100 فیصد اضافہ کرکے پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا جائے۔پے اینڈ پنشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ا س تجویز کو ماننے سے حکومت کے پنشن بل پر زیادہ بوجھ نہیں بڑھے گا اور آئی ایم ایف کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور ملازمین کو بھی بڑا ریلیف ملے گاذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری تجویز یہ ہے کہ گریڈ ایک تا 22 کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا جائے اور ساتھ میں میڈیکل اور کنوینس الاو¿نس بھی بڑھادیا جائے جب کہ پنشنرز کے میڈیکل الاو¿نس کو بھی بڑھاکر پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا جائے۔
اس کے علاوہ تیسری تجویز بھی زیر غور ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے مگر میڈیکل اور کنوینس الاو¿نس میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جائے جب کہ پنشنز کے میڈیکل الاو¿نس میں اضافے کے ساتھ ساتھ پنشن میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں