پرویز خٹک کو کتنے اراکین کی حمایت حاصل ہے؟ نئی پارٹی بنانے پر غور

پشاور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک سیاسی طور پر متحرک ہو گئے اور خیبرپختونخوا میں نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنانے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سابق صدرپرویز خٹک سے اسلام آباد میں سابق ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

پرویز خٹک کی جانب سے ایک بڑا گروپ تشکیل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پرویز خٹک کو پہلے سے ہی 30 سے 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے ، بڑی سیاسی پارٹیوں کے بھی پرویز خٹک سے رابطے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے اہم صوبائی رہنما نے پرویز خٹک کے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close