عطا تارڑ کا جہانگیر ترین کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ کاکہناہے کہ جہانگیرترین کیساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے،الائنس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ جو لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر جارہے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں،ن لیگ سے صرف5 لوگ چھوڑکر گئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں ہر سطح پر ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں،جہانگیرترین کیساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے،الائنس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ اگر گڈ ٹو سی یو نہ کہا ہوتا اور چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہوتا،ریاست سے بڑا کوئی بھی نہیں ہوتا،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ریاست پر حملہ کیا،ان کاکہناتھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ، بی آر ٹی کی چوری کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close