لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے منحرف رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی قیادت میں نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر سابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہو کر جہانگیر ترین کی قیادت میں اس جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔۔۔۔۔ پریس کانفرنس میں جہانگیر ترین نے کہا کہ آج ہم ایک نئی پارٹی ’استحکام پاکستان پارٹی‘ بنا رہے ہیں، سیاست میں آنے کا میرا ایک ہی مقصد رہا ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،
میں روایتی سیاستدان نہیں، میں سیاست میں لیٹ آیا، ہم نے تحریک انصاف کو ایک مضبوط سیاسی قوت بنانے میں دن رات محنت کی، 2013 کے الیکشن اور بعد ہم نے پارٹی میں ایک جوش و جذبہ پیدا کیا، آنے والے دنوں میں حقائق سامنے آجائیں گے کہ پارٹی کو مضبوط بنانے میں کیا کچھ کیا، پاکستان میں اصلاحات لانا ہمارا بنیادی منشور تھا، بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں