بلاول بھٹو کی حضرت علی کرم اللہ وجہ کے روضہ مبارک پر حاضری

بغداد(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عراق کے شہر نجف پہنچ گئے،بلاول بھٹو زرداری نے نجف میں حضرت علی کے روضہ مبارک پر حاضری دی جہاں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا مانگی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستانی زائرین کے لیے عراق میں سہولیات اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close