مینگورہ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

سوات (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔۔۔خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دونوں اہلکار سبزی منڈی مینگورہ کے مقام پر معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں زخمی اہلکاروں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے، واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ بھی شدید زخمی ہوا، بعد میں سکیورٹی گارڈ نے بھی اسپتال میں دم توڑ دیا۔۔۔۔

خیبرپختونخوا کے ایس پی فرمان اللہ خان کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ تین حملہ آوروں کے فرار کی اطلاعات بھی ہیں جس کے بعد شہر میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close