سابق فوجی آفسروں کی تنظیم نے 9 مئی کے واقعات پر اپنا مؤقف جاری کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) سابق فوجی افسران کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔۔۔۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث قصور واروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے تاہم کسی بے گناہ کو شامل نہ کیا جائے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دشمنوں کی نظر افواج پاکستان پر ہے ، وہ ہمیں سیاسی و سماجی طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں،

اس لیے انہوں نے مسلح افواج کے خلاف مہم شروع کرا دی ہے ۔۔۔۔۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نے کہا دشمن عوام اور فوج کو آمنے سامنے لانا چاہتا ہے، ہمیں دشمن کی چال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close