پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے دور دور تک نشان نہیں، خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی)کے صدر ملک بوستان نے کہاہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے دور دور تک نشان نہیں ۔ ملک بوستان نے کہاکہ روز کہا جارہاہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا ،خدا کا خوف کریں ڈیفالٹ کا اتنا ڈھنڈورا نہ پیٹیں،پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے دور دور تک نشان نہیں ۔

ڈالر کی قیمت مارکیٹ میں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے،جج فلائٹس ہیں عازمین حج کیلئے ڈالرکی ڈیمانڈ ہے،جج فلائٹس مکمل ہوں گی عیدپر اوورسیز پاکستانی آئیں گے، ڈالر کا ریٹ گرے گا۔ملک بوستان نے کہاکہ آئی ایم ایف نے حکومت کو تگنی کا ناچ نچایا ہواہے،آئی ایم ایف روز نیا مطالبہ کرتا ہے ان کی وجہ سے مسائل ہیں، 6 ماہ سے ڈیڈلاک ہے،وزیراعظم نے بھی بات کرلی، لیکن آئی ایم ایف کی میں نہ مانوں والی بات ہے،اب ا للہ کا شکر ہے۔انہوں نے کہاہے کہ سٹاف لیول کی میٹنگ ہونے والی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close