پرویز خٹک کو جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت میں کونسا عہدہ مل سکتا ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی)جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد سیاست میں ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوئے اور آج کل مبینہ طور پر اپنی پارٹی بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ایسی حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امکان موجود ہے کہ اس پارٹی میں پرویز خٹک کو جنرل سیکریٹری کا عہدہ دیا جا سکتا ہے۔بق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کی ممکنہ تنظیمی عہدیداروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

عدالت سے تاحیات نااہلی ختم ہونے تک جہانگیر ترین خود سیاسی پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما عبد العلیم خان کو پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی پرویز خٹک اور اسد قیصر کو نئی پارٹی میں شامل کرنے کی کوششیں بھی تیز کردی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close