اگر عمران خان کو الیکشن لڑنے دیا گیا تو وہ جیت جائیں گے، جاوید چوہدری کا تجزیہ

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی و اینکر پرسن جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اس کے باوجود اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر عمران خان کو الیکشن لڑنے دیا گیا تو وہ جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف نے ریڈ لائن کراس کی جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا،

عمران خان پہلے اداروں کے خلاف فرنٹ فٹ پر کھیل رہے تھے ، وہ نام لے کر افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے لیکن 9 مئی کے بعد سے عمران خان بیک فٹ پر چلے گئے ہیں، اب وہ مذاکرات کے لیے بھی ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں لیکن فی الحال کوئی ان سے مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں۔ جاوید چوہدری کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے معاملے پر کوئی بیرونی مداخلت خارج از امکان ہے کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو اب تک ہو چکا ہوتا، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اگر کوئی بیرونی دباؤ آیا بھی تو اسے خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close