بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی کیخلاف ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

لاہور (پی این آئی )بشریٰ بی بی اور انکے بھائی احمد مجتبیٰ وٹو پر ماڈل ویلیج موضع کوئیکی بہاول کے ترقیاتی کاموں میں 2 کروڑ49 لاکھ سے زائد کےغبن کا انکشاف ،محکمہ اینٹی کرپشن نے بشریٰ بی بی اور انکے بھائی احمد مجتبیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا.بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ نے ماڈل ویلیج کیلئے ٹف ٹائلز،نالی،سولنگ،سٹریٹ لائٹس کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو دلوایا،

چند فٹ مٹیریل نالی سولنگ پر جبکہ باقی سارا مٹیریل اپنے ذاتی ڈیرے پر لگوالیا احمد مجتبیٰ نے کوئیکی بہاول گاؤں کیلئے منظور ہونے والی سٹریٹ لائٹس اپنے ڈیرہ پر لگوالیں احمد مجتبیٰ وٹو نے پہلے سے تعمیر شدہ روڈ 3 کلومیٹر اپنے گاؤں تک منظور کرواکر ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو دلوایا ۔مالی سال 2021,2020 میں پہلے سے بنی ہوئی سڑک کیلئے کروڑوں روپے نکلوا کر صرف لُک اور ناقص مٹیریل کا ایک کوٹ کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا احمد مجتبیٰ نے ٹھیکیدار محمد ریاض،ڈی ڈی او چوہدری شبیر احمد،سب انجینئر علی رضا کے ساتھ ملی بھگت کرکےتخمینہ لاگت سے زائد رقم کی ادائیگی کروائی۔محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی اور انکے بھائی احمد مجتبیٰ سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close