عیدالاضحیٰ کس تاریخ کو ہو گی اور سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملنے کا امکا ن ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے‘ اس طرح سرکاری ملازمین کو 28 جون سے چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ نیزانہیں تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کی جائے گی ‘اگر عیدالاضحی 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023تک پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، حتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close