خضدار (پی این آئی) رات گئے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، ملک میں چند ہی گھنٹوں کے دوران یہ آنے والا دوسرا زلزلہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور دیگر کئی علاقوں میں منگل کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزے کی شدت 4 عشاریہ 2 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا۔گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی، ززلے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تام تاحال زلزے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والا زلزلہ ملک میں چند ہی گھنٹوں کے دوران آنے والا دوسرا زلزلہ تھا، اس سے قبل منگل کے روز سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اور گہرائی 125کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں