شاہ محمود قریشی کو رہائی مل گئی، اس وقت کہاں موجود ہیں؟ اہم خبر

راولپنڈی(پی این آئی) شاہ محمود قریشی کو رہائی مل گئی، اس وقت کہاں موجود ہیں؟ اہم خبر۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کی بیٹی اپنے وکیل کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔اب لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کے احکامات دیے تھے اور عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تھری ایم پی او کے آرڈر کالعدم قرار دیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں