بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے کتنے چانسز ہیں؟ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعلٰی پنجاب منظور وٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں جانے کے امکانات ہے لیکن ابھی حتمی فیصلہ کرنا ہے،میرے بچوں نے تحریک انصا ف کو چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب منظو وٹو نے اے آر وائے نیوز کو انٹر ویو میں پیشگوئی کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے اگلے وزیراعظم بننے کے امکانات ہیں۔

اکتوبر میں الیکشن ہوں گے،پنجاب اور وفاق میں اتحادی حکومت بنے گی۔ پنجاب میں ن لیگ کی سربراہی میں اتحادی حکومت اور خیبر پختو نخوا میں تحریک انصاف ہو گی،سندھ میں پیپلز پارٹی اور بلوچستان میں بھی پی پی دوسرے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا وزیراعظم پیپلز پارٹی مان سکتی ہے تو پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کو بھی ن لیگ سپورٹ کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے دوستوں اور جہانگیر ترین سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کے خواہاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ قد آور شخصیات ان کے ساتھ آئیں۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے مجھے کہا آپ کو ساتھ ملانے کیلئے بات کرنی ہے،پی ٹی آئی چھوڑنے والے کچھ آزاد حیثیت میں رہیں گے اور کچھ پیپلز پارٹی میں جائیں گے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے متعلق اسی طرح کی ملتی جلتی بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف دو یا تین حصوں میں بٹ سکتی ہے،ایک حصہ پیپلز پارٹی میں جائے گا،دوسرا حصہ جہانگیر ترین گروپ میں اور تیسرا پی ٹی آئی میں ہی رہے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نااہل ہوئے تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے احتجاج نہیں ریاست کے خلاف بغاوت کی،عام انتخابات اکتوبر،نومبر میں ہوں گے،نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔

close