عید الاضحیٰ پر 5 چھٹیاں، کب سے کب تک ہوں گی؟ سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سال عیدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اس حوالے سے باخبر حلقوں کی رائے ہے کہ اگر عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی تک 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

اس حوالے سےحتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی۔۔۔۔۔ لیکن گھروں سے دور سرکاری ملازمین نے ابھی سے سامان باندھنا شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close