موٹر وے پر سفر کرنیوالے ڈرائیور خبردار، محتاط ہو جائیں، نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد(آئی این پی)موٹر وے پر سفر کرنیوالے ڈرائیور حضرات کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 5 جون سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیاں اگر ایم ٹیگ لین میں داخل ہو کر ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتی ہیں تو ان کے خلاف نیشنل ہائی ویز سیفٹی آڑڈیننس 2000 کی دفعہ 48 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کیش لین کا استعمال کریں۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close