اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے کہا ہے کہ شہدا ء کی اصل توہین مریم نواز کے والد نے ڈان لیکس میں فوج پر بہتان لگا کر کی،جھوٹے اور بیہودہ بیانیے کی بنیاد پر مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوپائے گی، بھگوڑے کی دختر آزادی کے خواہاں کشمیریوں کو جھوٹے وعدوں کے عوض خریدنا چاہتی ہے،
مودی سے پسِ پردہ دوستی اور کشمیر کاز سے دستبرداری کا آغاز نواز شریف نے کیا،عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم کی سزا یافتہ بیٹی لاقانونیت کی چھتری تلے کشمیریوں کو گمراہ کیا ۔پیر کو سنیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ نون مریم نواز کے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم کی سزا یافتہ بیٹی لاقانونیت کی چھتری تلے کشمیریوں کو گمراہ کرنے پہنچی ، اہلِ کشمیر اپنے مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں اہلِ کشمیر کے سفیر اور ان کے حق میں گونجنے والی توانا ترین آواز ہیں ،بھگوڑے کی دختر آزادی کے خواہاں کشمیریوں کو جھوٹے وعدوں کے عوض خریدنا چاہتی ہے،مودی سے پسِ پردہ دوستی اور کشمیر کاز سے دستبرداری کا آغاز نواز شریف نے کیا، مودی کی خوشنودی کیلئے حریت قیادت سے عملا فاصلہ اختیار کیا،اہلِ پاکستان کیطرح کشمیری بھی شریفوں کی کشمیر و فوج دشمنی سے پوری طرح آگاہ ہیں ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ شہدا ء کی اصل توہین مریم نواز کے والد نے ڈان لیکس میں فوج پر بہتان لگا کر کی،جھوٹے اور بیہودہ بیانیے کی بنیاد پر مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوپائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں