پی ٹی آئی چھوڑنے والے 5رہنمائوں کوبھی گرفتار کرلیا گیا

چمن (پی این آئی) عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر تحریک انصاف کے 5 سابق رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چمن کے قریب 9 مئی کو قومی شاہراہ بلاک کرنے والے پی ٹی آئی کے 5 سابق رہنماؤں کی عدالت نے ضمانت منسوخ کر دی جس پر پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔

 

 

 

 

پی ٹی آئی کے رہنما نذیر اچکزئی ، صلاح الدین ، امان اللہ ، جلال سعدی اور فیصل باری پارٹی عہدوں سے استعفے دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close