اسلام آباد(پی این آئی) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں ہی ہیں اور پارٹی چیئرمین سے رابط ے میں ہیں۔ضلع کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ آج میرے چار کیسز ہیں۔
جہانگیر ترین سے رابطے کے سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ ان کا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماں کو لے جارہے ہیں آپ سے کوئی رابطہ ہوا؟ اس پر اسد قیصر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔ ان کاکہناتھا کہ جو ملک میں حالات ہیں اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں،پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہاں ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ادھر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق اسپیکر اسد قیصر کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے اسدقیصر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑکیس کی سماعت کی جس دوران اسدقیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل ملزم شیرافضل نے موقف اپنایا کہ اسدقیصر نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنے آپ کو چھپایا ہوا ہے، ان کا ضلعی کچہری آنا رِسک سے کم نہیں، میرے مکل کے خلاف مردان پر بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوگیا ہے۔ دوران سماعت وکیل شیر افضل کی جانب سے اسدقیصرکی ضمانت میں توسیع کی لمبی تاریخ دینےکی استدعا بھی کی گئی۔
دلائل سننے کے بعد جج نے ریمارکس دیے آپ سب کےکیسز میں زاہد آصف کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیاگیا ہے لیکن ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے، شریک ملزمان کی استدعا تھی کہ 10 جون کی تاریخ دےدی جائے، اسد قیصرکی ضمانت میں ڈھائی ہفتے کی توسیع دی تو دیگر ملزمان کے لیے بھی روایت قائم کرنی پڑےگی۔ بعد ازاں عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں اسدقیصرکی ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں