سابق آرمی چیف کے ساتھ فرانس میں بدتمیزی کرنیوالے شخص کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے توکو کتنی سزا مل سکتی ہے؟ بڑا دعویٰ آگیا

پیرس(پی این آئی)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس میں پیش آنیوالے بدتمیزی کے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔فرانس میں موجود یوٹیوبر و صحافی کاکہناتھا کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ انسی شہر میں پیش آیا جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک لائبریری کے باہر بیٹھے تھے۔

 

 

 

 

یوٹیوبر کاکہناتھا کہ واقعہ کے بعد سابق آرمی چیف یہ شہر چھوڑ گئے ہیں اوروہ واپس وطن جانے لگے ہیں یافرانس سے کسی اورملک جارہے ہیں۔یوٹیوبر کاکہناتھا کہ سابق آرمی چیف سے بدتمیزی کرنے والا شخص پاکستانی نہیں بلکہ افغانی ہے ،افغانی باشندے کی جانب سے انتہائی غیر مناسب الفاظ استعمال کئے گئے جوقابل مذمت ہیں ، پاکستان کے اندر جو بھی حالات ہوں، وہ پاکستانیوں کا مسئلہ ہے، کسی دوسرے ملک کے باشندے کی طرف سے ایک پاکستانی کیساتھ اس طرح کے سلوک پر پاکستانی کمیونٹی بھی سخت پریشان ہے ،جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ فرانس کے قوانین کے منافی ہے،اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کرلیاگیاہے، یوٹیوبر کاکہناتھا کہ اگر کوئی قانونی کارروائی ہوتی ہے تو بدتمیزی کرنیوالا شخص نہ صرف گرفتار ہو گا بلکہ اسے قرارواقعی سزا بھی ملے گی،کیونکہ فرانس میں رہنے والا شخص فرانس کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا،جو زبان اس شخص نے استعمال کی ہے وہ فرانسیسی قوانین کی سخت خلاف ورزی کی ہے اور اس کے حوالے سے سخت سزائیں موجود ہیں۔ان کاکہناتھا کہ اگر واقعہ کی ٹائمنگ کے حوالے سے معلوم ہو جائے تو سٹریٹ کیمروں کی مدد سے اس شخص کی شناخت ہو سکتی ہے۔یوٹیوبر کاکہناہے کہ فرانس میں پاکستان کمیونٹی نے اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کرلیا اور آنیوالے دنوں میں ایف آئی آر کٹ جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close