زمان پارک میں تین برقع پوش خواتین کی آمد، واپس جاتے ہوئے برقع اتارا تو اصل میں کون نکلیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک میں 3خواتین ملنے آئیں جنہوں نے پوری طرح منہ پر نقاب لے رکھے تھے لیکن جب وہ باہر نکلیں اور نہر پر پہنچ کر نقاب اتارے تو ان کو فالو کرنے والوں کو بھی پتہ چل گیا کہ دراصل کون تھیں۔

 

 

 

 

اب ان سے بھی سوال و جواب ہوں گے ۔اپنے ویلاگ میں مبشر لقمان کاکہناتھاکہ ’ مجھے کسی نے بتا دیا کہ 3 خواتین آئی تھیں اوریہ شام کے وقت آئی تھیں، تینوں نے پوری طرح منہ پر نقاب پہنے ہوئی تھی جیسے سابق خاتون اول پہنتی ہیں، عمومی طورپر وہ تینوں نقاب نہیں پہنتی تھیں، برقعے بھی نہیں پہنتیں لیکن اب آپ کو یہ نہیں پتا کہ جب وہ باہر نکلی ہیں اور وہ نہر تک گئی ہیں تو اپنے نقاب اتارے ہیں، انہیں دراصل کوئی فالو کررہا تھا جس کے بارے میں ان خواتین کو معلوم نہ تھا،جب نقاب اتارے تو فالو کرنیوالوں کو پتہ چل گیا کہ دراصل وہ کون تھیں، تو اب ان سے بھی سوال و جواب ہوں گے‘۔صحافی کا کہناتھاکہ ان خواتین سے بھی پوچھا جائے گاکہ آپ نے نقاب کیوں اوڑھے تھے کیونکہ اپنی زندگی میں تو آپ نقاب یا برقع نہیں پہنتیں، ہرایک سے سوال و جواب ہورہے ہیں، ہرایک اس وقت ڈر رہاہے کیونکہ اس وقت سوال وجواب ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close