لاہور (پی این آئی) پنجاب میں مفت آٹا سکیم میں بڑے گھپلے سامنے آ گئے، لاکھوں تھیلوں کی جعلی تقسیم اور بوگس رسیدیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رحیم یار خان، راجن پور اور لیہ میں لاکھوں تھیلوں کی مبینہ بوگس تقسیم کا معاملہ سامنے آیا ہے، فلور ملوں کے پاس 2 لاکھ تھیلوں کی فراہمی کی ضلعی انتظامیہ رسیدیں موجود نہیں ہیں۔
لاہور میں ماڈل ٹاؤن تحصیل میں فلور ملز نے 25 ہزار 500 تھیلوں کی بوگس رسیدیں بنائی ہیں۔پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے جس کے حوالے سے نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔ راولپنڈی سمیت شہروں میں آٹے کے لاکھوں تھیلوں کی رسیدیں مشکوک یا بوگس ہیں۔ ایس او پیز میں طے تھا کہ جو آٹے کے تھیلے تقسیم ہوں گے، ضلعی انتظامیہ رسیدیں فراہم کرے گی۔ راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار تھیلوں کی تقسیم کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ راجن پور میں ایک لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلوں کا معاملہ بھی مشکوک ہے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجن پور نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رحیم یار خان کو خط میں کہا ہے کہ تھیلے فراہم ہی نہیں کئے گئے لہذا ان کے عوض سرکاری گندم جاری نہ کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں