ملتان/لاہور (پی این آئی)تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سبین گل نے ویڈیو بیان کے ذریعے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔سبین گل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پْرامن سیاست کی ہے، کبھی جلائو گھیرائو کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونے والے جلائو گھیرائوکی مذمت کرتی ہوں۔ویڈیو بیان میں سبین گل نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں، سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔
ملتان کے صوبائی حلقے پی پی 222 سے تحریکِ انصاف کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوںنے کہاکہ 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی، دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریکِ انصاف سیعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں۔پی پی 222 کی پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ اپنی افواج کو قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں