جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث ایک اور اہم کردار پکڑا گیا، نئے انکشافات کر دیئے

لاہور (پی این آئی) 9 مئی کو اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں کی جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور سرغنہ بے نقاب ہو گیا ہے۔۔۔۔ جس کا نام علی رضا ہے اور اس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔۔۔۔۔ سرکاری اداروں کی رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند علی رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں۔۔۔۔۔

علی رضا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث شر پسند نے کہا ہے کہ منصوبہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کی زیرِ قیادت طے کیا گیا تھا۔۔۔۔۔ علی رضا نے انکشاف کیا کہ منصوبے میں حسان نیازی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری وغیرہ شامل تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close