چوہدری پرویزالٰہی کو پی ٹی آئی کی سربراہی ملنے کا امکان

کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی کےسینیئر رہنما اور سابق وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کا سربراہ بنایا جاسکتا تھا۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کاکہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق جو پیشگوئیاں کی تھیں وہ ساری آج سچ ثابت ہو رہی ہیں۔

عمران خان بند گلی میں آکر مدد کے لیے پکار رہے ہیں لیکن کوئی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے یہاں تک کہ ان کی اپنی جماعت کے لوگ بھی ان کے ساتھ کھڑا ہونا پسند نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے، لوگ عمران خان کا نام بھی نہیں لینا چاہتے، 9 مئی کے افسوسناک واقعات ہمیشہ عمران خان کا پیچھا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close