پاکستان میں ذی الحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔ چاند کی نقل وحرک سے دلچسپی رکھنے والے سائنسدانوں کی پیشین گوئی کے مطابق ذوالحج کا نیا چاند 18 جون کی شب9 بجکر 37 منٹ پر زمین کے افق پر نمودار ہو جائے گا تاہم اس رات سے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔

19 جون کی شام غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنا ممکن ہو گا اس طرح 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں چاند کی روئیت کے معاملہ میں مکمل اختیارات مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کو تفویض کئے گئے ہیں جو ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو اجلاس کر کے نیا چاند دکھائی دینے یا نظر نہ آنے کے متعلق شرعی طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کر کے اس کا اعلان کرتی ہے۔

close