جناح ہائوس حملہ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد بُری طرح پھنس گئیں، فرانزک رپورٹ آگئی

لاہور (پی این آئی)9 مئی کو لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس پر ہونیوالے حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی سے متعلق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

فرانزک رپورٹ میں حملے کے وقت یاسمین راشد کی جناح ہاوس کے باہر موجود ثابت ہوگئی ہے، حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں، فرانزک رپورٹ کے مطابق فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ میں ان کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، ویڈیوز اور آڈیو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی طرف سے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی گئی تھیں۔خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت یاسمین راشد کو اس کیس میں بری کرچکی ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے اے ٹی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close