چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی کے مئیر کیلئے نام کی منظوری دیدی

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دے دی ۔

بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب جبکہ ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد کے ناموں کی منظوری دی ہے، امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کل پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کریں گے، میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی سفارش وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر شازیہ مری کی جانب سے کی گئی تھی ۔ دوسری جانب پارٹی کی سینیئر رہنما اور سابق صدر زرداری کی بہن فریال تالپور نے میئر کراچی کے یے نجمی عارف کے نام کی سفارش کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close