تحریک انصاف کیساتھ مزید چلوں گا یا نہیں؟ چوہدری پرویز الٰہی کا دبنگ اعلان

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے حکومت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف چاہے 100 کیس بھی بنا لیں، تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

 

 

 

لاہور کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو میرا پیغام ہے ، دلیری کے ساتھ مقابلہ کریں۔ حق اور سچ کی لڑائی میں ڈٹ کر کھڑے رہیں۔ جتنے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں سب ناکام ہو جائیں گے۔اینٹی کرپشن حکام کا دعویٰ ہے کہ انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں ،بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں گذشتہ روز تیسری مرتبہ حراست میں لیا گیا، اس سے قبل عدالت انہیں مبینہ کرپشن کے دو کیسز میں بری کر چکی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close