لاہور (پی این آئی)ایک اور پی ٹی آئی رہنما کا عمران خان کو خداحافظ کہنے کا فیصلہ۔۔ پی ٹی آئی رہنما رضا نصراللہ گھمن بھی پارٹی کو خیر باد کہنے کو تیار ہو گئے۔عمران خان کو خدا حافظ کہنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما رضا نصراللہ گھمن بھی اب پارٹی چھوڑنے کی تیاریوں میں ہیں، وہ آج پریس کانفرنس میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔اس سے پہلے تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے عائشہ اقبال کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا، ان کی جانب سے بھی آج پریس کانفرنس متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں