جہانگیر ترین اپنا گروپ کس سیاسی جماعت میں ضم کر سکتے ہیں؟نعمان لنگڑیال نے بڑی خبر دیدی

لاہور (پی این آئی) جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کے پاس نئی پارٹی بنانے یا اپنے گروپ کو کسی جماعت میں ضم کرنے کے دونوں آپشن موجود ہیں۔

 

 

 

 

جہانگیر ترین کے حتمی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے بڑے بڑے نام جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا اعلان کریں گے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ دونوں آپشن سے متعلق مشاورت جاری ہے، جہانگیر ترین کے پاس نئی پارٹی بنانے یا اپنے گروپ کو کسی جماعت میں ضم کرنے دونوں آپشن موجود ہیں،دو روز میں فیصلہ ہوجائےگا کہ کس آپشن پر عمل کیا جائے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close