افسوسناک خبر،وادی نیلم میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہوکر دریا ئے نیلم میں جاگرا، کتنی شہادتیں ہوئیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) وادی نیلم کے علاقہ چانگن میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے چار جوان شہید ہوگئے، فوج کا مال بردار ٹرک بٹراسی سے منڈکرو جا رہا تھا۔

 

 

نیلم پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چانگن میں پاک فوج کا مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں گر کر دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور سول ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی آپریشن شروع کیا، ڈوبنے والے چاروں جوانوں کی لاشیں نکال کر مظفرآباد ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close