جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوشربا انکشافات

سوات(پی این آئی) 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث ایک اور شر پسند قانون کی تحویل میں آگیا اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ سانحہ 9 مئی کی شرانگیزی میں شامل رئیس احمد کا تعلق سوات، ضلع شانگلہ سے ہے۔شرپسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔

رئیس احمد کے مطابق اس کے بعدجناح ہاؤس پر توڑ پھوڑ کی گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ جلائی۔ رئیس احمد نے کہاکہ ایک سال سے عمران خان کی فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سْن سْن کے فوج کے خلاف ذہن سازی ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close